Breaking News

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آگیا

تہران: آبنائے ہرمز سے گزرنے والا بحری جہاز نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آگیا، جس کے سبب اس میں آگ لگ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی بحری ادارے کا کہنا ہے کہ بحری جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔

رپورٹس کے مطابق نقصان اور ماحولیاتی اثرات کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی خلیج عمان میں 2 بحری جہازوں کو نامعلوم پروجیکٹائل لگے تھے، جس کے نتیجے میں ایک بحری جہاز میں آگ لگ گئی تھی۔

پابندیوں میں نرمی کے بدلے ایران کی بڑی پیشکش

برطانوی میری ٹائم ایجنسی کا کہنا تھا کہ 4 نامعلوم پروجیکٹائلز کو 2 بحری جہازوں سے ٹکراتے دیکھا گیا۔ واقعہ عمان کے علاقے خصب سے 4 ناٹیکل میل مغرب میں پیش آیا تھا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/CrDJ5MX

No comments