بانی کاکروچ جنتا پارٹی ابھیجیت دیپکے ’لہرا دو ترنگا‘ ریلی سے قبل گرفتار
(16 اکتوبر 2026): دہلی پولیس نے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دیپکے کو ’لہرا دو ترنگا‘ ریلی سے قبل گرفتار کر لیا۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ابھیجیت دیپکے کو اُس وقت حراست میں لے لیا جب وہ ’لہرا دو ترنگا‘ ریلی کیلیے کناٹ پلیس جا رہے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق ابھیجیت دیپکے کو بتایا گیا کہ علاقے میں دفعہ 163 کے تحت پابندیاں نافذ ہیں اور کہا کہ انہیں حراست میں لیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کی بالی ووڈ انڈسٹری سے خاموشی توڑنے کی اپیل
دہلی پولیس نے بانی سی جے پی سے ریلی کو منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی جس میں ٹریفک، عوامی تحفظ، تاجروں اور مسافروں کو ممکنہ تکلیف کے خدشات کا حوالہ دیا گیا تھا۔
نئی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) سچن شرما نے تصدیق کی کہ ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس ایکٹ کے تحت نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
سی جے پی کے بانی کے ہمراہ 29 سالہ آئسا لیڈر نہا بورا کو بھی جنتر منتر کے قریب حراست میں لیا گیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/ts30gaF
No comments