Breaking News

یہودی آباد کاروں نے فرانسیسی میئر سمیت یورپی سفارتکاروں پر حملہ کر دیا

(17 اکتوبر 2026): یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی گاؤں طیبہ کے قریب فرانسیسی میئر سمیت یورپی سفارتکاروں پر حملہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی میئر سمیت یورپی سفارتکاروں کا وفد مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی زیتون کے کاشتکاروں سے ملنے گیا تھا جہاں یہودی حملہ آوروں نے ان کو گھیر لیا۔

بیلجیم کے وزیر خارجہ میکسم پریووٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں نے بیلجیم کے قونصل جنرل، فرانسیسی اور پولش سفارتکاروں اور کیتھولک نمائندوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: یہودی آباد کاروں نے فلسطینی تاجر کی فیکٹری کو آگ لگا دی

انہوں نے اس حملے کو اسرائیل کی غیر قانونی آبادکاری پالیسی سے جوڑا اور یورپی یونین کی مزید پابندیوں پر زور دینے کا عزم ظاہر کیا۔

یہودی آباد کاروں نے سفارتکاروں کی گاڑیوں کو گھیرا، ان پر پتھراؤ کیا اور ان کی کھڑکیاں توڑ دیں۔

طیبہ کے میئر نے بتایا کہ آباد کاروں نے سفارتکاروں کی گاڑیوں کو روکا، گروپ کے ارکان پر حملہ کیا اور ایک کھڑکی توڑ دی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/9WlEY3U

No comments