Breaking News

ایران سے براہِ راست مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ان کا ذاتی خیال ہے اماراتی طیارہ واقعہ کا ذمہ دار ایران ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے صحافی نے پوچھا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ اماراتی طیارے کے واقعے کا ذمہ دار ایران ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ایسا ہی سمجھتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، یہ بھی کہا کہ برطانیہ کے اڈے سے امریکی بمبار طیارے دھمکی کے باعث واپس بلائے۔

انہوں نے کہا کہ طیارے منتقلی کے معاملے پر معلوم ہے کہ دھمکی دینے والے کون ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ یہ مفید ہے یا نہیں لیکن میں روزانہ اسپرین کی ایک گولی لیتا ہوں۔

امریکی صدر کے اس بیان نے اسپرین کے استعمال کے بارے میں ان کی سابقہ گفتگو کو بھی ایک بار پھر تازہ کر دیا ہے، جب انہوں نے جنوری میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے ڈاکٹروں کی تجویز کردہ مقدار سے زیادہ روزانہ اسپرین کی خوراک لے رہے ہیں۔

برطانیہ سے امریکی بمبار طیاروں کی منتقلی، جے ڈی وینس کی تصدیق

امریکی اخبار ”وال اسٹریٹ جرنل”کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ اسپرین ”خون کو پتلا کرنے ”کے لیے مفید ہے۔ اور وہ تقریباً 25 سال سے اس استعمال کر رہے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/yKT3tkZ

No comments