Breaking News

نیتن یاہو کا ایک اور جھوٹا دعویٰ سامنے آگیا

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اسرائیل پر حملے کے لیے ایٹم بم تیار کررہا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران سے اسرائیل کے وجود کو خطرات لاحق ہیں، اس بار اسرائیل ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ کرے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرمپ نے یقین دلایا ہے کہ وہ ’کام ختم کرنے کو تیار‘ ہیں۔ ساتھ ہی ان خبروں کی تردید کی کہ اکتوبر کے آغاز میں ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے روک دیا تھا۔

امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں فوجی اڈوں پر موجودگی کم کرنے کا فیصلہ

خبر آئی تھی کہ اسرائیلی فوج نے 10 اور 11 اکتوبر کو ایران پر حملے کی تیاری کرلی تھی، لیکن ٹرمپ نے مڈٹرم سے پہلے اسرائیل کو حملے سے روک دیا تھا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/SV1hNrj

No comments