Breaking News

برطانیہ میں شہبازشریف اورسلیمان شہبازکی بریت، عطاللہ تارڑ کا شہزاد اکبر کو جواب

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عطاللہ تارڑ نے مشیر احتساب شہزاد اکبر کو جواب دیتے ہوئے کہا برطانوی ایجنسی نے شہبازشریف اورسلیمان کوالزامات سےبری کر دیا، اب بھی جھوٹ سے باز نہیں آئے، شرم تم کو مگر نہیں آتی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاللہ تارڑ نے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے دفتر سے این سی اے کو لکھا خط جاری کر دیا اور کہا شہزاداکبر جھوٹ بول رہے ہیں ،خفت مٹانےکی کوشش کر رہے ہیں، 3سال سے جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ اے آر یو کا خط شہزاداکبرکے دفتر سے11 دسمبر 2019 کوجاری ہوا، الزامات کونیشنل کرائم ایجنسی اور برطانوی عدالت نے رد کردیا ،20 ماہ پر محیط تحقیقات بند کر دی گئیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا برطانوی ایجنسی نے شہبازشریف اورسلیمان کوالزامات سےبری کر دیا، اب بھی جھوٹ سے باز نہیں آئے، شرم تم کو مگر نہیں آتی۔

گذشتہ روز مشیر احتساب شہزاد اکبر نے برطانیہ میں شہبازشریف اورسلیمان شہبازکی بریت کی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف اورسلیمان شہبازکی بریت کی خبرغلط ہے، ایک چینل نےشہبازشریف اوربیٹےسلیمان کی بریت کی خبریں چلائیں، مبینہ بریت کی خبریں غلط اورغلط رپورٹ ہیں۔

مشیر احتساب کا کہنا تھا کہ سلیمان شہبازاورخاندان کیخلاف تحقیقات اےآریوکی درخواست پرنہیں تھی، مشکوک ٹرانزیکشن پربینک نےاین سی اےکورپورٹ کیاتھا، فنڈزسلیمان کی جانب سے2019 میں پاکستان سےبرطانیہ منتقل کیےگئے۔

انھوں نے کہا کہ حال ہی میں این سی اےنےفنڈزکی تحقیقات بندکرنےکافیصلہ کیا، جس کے بعدفنڈزکوعدالت کے ذریعےجاری کرنے کے احکامات ملے، واضح کردوں آرڈرکامطلب یہ نہیں کہ فنڈزجائزذرائع سےآئے، برطانوی انتظامیہ،این سی اےنےعدالت نے اثاثے منجمد کرنے  کا آرڈرحاصل کیا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کسی کوکلین چٹ نہیں ملی جیساکہ خبروں میں کہاجارہاہے، کیس سےمتعلق کوئی سماعت نہیں ہوئی، فنڈزکواین سی اے نے منجمد کرایا اور مزید تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مشیر احتساب نے مزید کہا کہ سلیمان شہبازاپنےوالدکیساتھ منی لانڈرنگ کیسزمیں اشتہاری ہیں، وہ پاکستانی عدالتوں سےمنی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری ہیں، سلیمان شہبازاوروالدکیخلاف احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس زیرسماعت ہے۔

The post برطانیہ میں شہبازشریف اورسلیمان شہبازکی بریت، عطاللہ تارڑ کا شہزاد اکبر کو جواب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Zx3KkV

No comments