سعودی عرب: گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی
ریاض: سعودی ٹریفک پولیس نے وضاحت کی ہے کہ مملکت میں ملکیتی کاغذات ’استمارہ ‘ میں پرانی گاڑی کو ناکارہ قرار دینے کے بعد اسے دوبارہ استعمال میں نہیں لایا جاسکتا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں جب کوئی شخص اپنی ناکارہ گاڑی کا استمارہ (ملکیتی کارڈ ) ختم کراتا ہے تو اسے دوبارہ استعمال میں نہیں لایا جاسکتا، یعنی مذکورہ گاڑی اب سڑک پر نہیں آئے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گاڑی کے ملکیتی کارڈ ’استمارہ ‘ کی تجدید کی فیس 3 ماہ کے لیے 300 ریال ہے جبکہ ایکسپائرہونے پر 100 ریال سالانہ کے حساب سے جرمانہ وصول کیا جاتا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ پرانی اور ناکارہ گاڑیوں کو ٹریفک پولیس کے سسٹم سے خارج کرانے کے لیے ان کے ملکیتی کارڈ اپ ٹوڈیٹ ہونے چاہئیں، بصورت دیگر خروج کا عمل مکمل نہیں ہوگا۔
استمارہ تجدد نہ ہونے کی صورت میں سو ریال سالانہ جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں گاڑیوں کی اسکریپ مارکیٹ (تشلیح ) سے ناکارہ گاڑی خریدنے کی رسید بھی درکار ہوتی ہے جس کے بعد ٹریفک پولیس کے سسٹم سے پرانی اور ناکارہ گاڑی کا ریکارڈ ختم کرایا جاسکتا ہے، یہاں موجود تارکین وطن کو بہ یک وقت دو گاڑیاں اپنے نام کرانے اور رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔
The post سعودی عرب: گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3CNgnqv
No comments