سعودی عرب: نیا اقدام سامنے آگیا
ریاض: سعودی پریس ایجنسی ‘واس’ نے اپنی ویب سائٹ پر مملکت میں شیئرز، کرنسی اور قیمتی دھاتوں کے نرخناموں کا اجرا شروع کردیا ہے۔
‘واس’ نے اپنی ویب سائٹ پر اسٹاک مارکیٹ کے شیئرز کی قیمتوں کے علاوہ کرنسی، تیل، گیس اور قیمتی دھاتوں کے نرخوں کے ٹکر چلانا شروع کردیئے ہیں تاکہ شہری تازہ صورت حال سے آگاہ رہ سکیں۔
سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ ’شیئرز مارکیٹ، تیل، کرنسی اور دھاتوں کے نرخ بتانا ویب سائٹ پر ایک طرح سے اقتصادی پورٹل کا اجرا ہے۔
واس کی آفیشل ویب سائٹ پر چلنے والے ٹکر لائیو ہیں جو عالمی منڈی اور شیئر مارکیٹ سے جڑے ہوئے ہیں۔
ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ مملکت بیرونی سرمایہ کاری کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے جہاں کی معیشت دن بدن ترقی کر رہی ہے، مثبت نتائج دیکھے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی سٹاک مارکیٹ مشرقی وسطی اور شمالی افریقہ کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔
The post سعودی عرب: نیا اقدام سامنے آگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3o8ajEP
No comments