‘پاکستان کو دنیا کی 25 سرِ فہرست معیشتوں میں شامل کرنے کیلئے کوشاں’
دبئی: سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر کا کہنا ہے کہ مثبت پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، پاکستان کودنیاکی25سرِ فہرست معیشتوں میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر نے دبئی میں سرمایہ کاری کی آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کےلئےپرعزم ہے، وزیر اعظم کی زیرقیادت اقتصادی شعبےمیں اصلاحات کانفاذیقینی بنایاگیا ہے۔
فارینہ مظہر کا کہنا تھا کہ مثبت پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، غیرملکی اورمقامی سرمایہ کاروں کےاعتماد میں اضافہ ہواہے، پاکستان کودنیاکی25سرِ فہرست معیشتوں میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ 22خصوصی اقتصادی راہداریاں اعلیٰ درجےکےتجارتی مرکزبنیں گی، حکومت کی متعارف کردہ حالیہ پالیسی سرمایہ کاروں کیلئےحوصلہ افزاہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کسٹم ڈیوٹی،ویلیوایڈڈٹیکس اور سیلزٹیکس کی شرح میں کمی کی گئی، سرمایہ کاری بورڈسرمایہ کاروں کوسہولیات کی فراہمی یقینی بنارہاہے۔
گذشتہ روز سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ نے دبئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں ایک ہزارسےزائدغیرملکی کمپنیاں کام کررہی ہیں، حکومت وژن2025کےتحت معیشت کی بہتری کیلئےکوشاں ہے۔
The post ‘پاکستان کو دنیا کی 25 سرِ فہرست معیشتوں میں شامل کرنے کیلئے کوشاں’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lmUTe5
No comments