Breaking News

ابوظبی گرین ٹریول لسٹ میں 27 نئے ممالک شامل

ابوظبی نے گرین ٹریول لسٹ میں 27 نئے ممالک کا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی نے کورونا وبا کے دوران ٹریول گرین ممالک کی لسٹ کو اپ ڈیٹ کردیا جس میں 27 نئے ممالک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

امارات کے محکمہ ثقافت اور سیاحت کے مطابق ٹریول گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں کو قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی نئی فہرست کا اطلاق جمعہ 8 اکتوبر سے کیا گیا ہے۔

امارات نے رومانیہ کو فہرست سے خارج کردیا جبکہ اسرائیل، امریکا اور برطانیہ سمیت 27 نئے ممالک کا اضافہ کیا ہے۔

ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو ابوظبی پہنچنے کے بعد قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور انہیں ایئر پورٹ پر صرف پی سی آر ٹیسٹ لینے کے لیے کہا جائے گا۔

جو ممالک ابوظبی کی ٹریول گرین لسٹ میں شامل نہیں ہیں وہاں سے آنے والے افراد کو دس دن کے لیے قرنطینہ ہونا ضروری ہے اور انہیں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت جانے والی پرواز میں سوار ہونے کے لیے پی سی آر کا منفی ٹیسٹ دکھانا ہو گا۔

گرین لسٹ میں اب 82 ممالک شامل ہیں، ان میں پاکستان ، بنگلہ دیش اور بھارت تاحال شامل نہیں ہیں۔

ٹریول گرین لسٹ میں البانیہ، آرمینیا، آسٹریلیا، آسٹریا، آذربائیجان، بحرین، بیلاروس، بیلجیم، بیلیز، بھوٹان، بولیویا، بوسنیا و ہرزیگووینا، برازیل، برونائی، بلغاریہ، برما، برونڈی، کینیڈا، چلی، چین، کولمبیا، کوموروس، کروشیا، قبرص، چیک جمہوریہ، ڈنمارک، ایکواڈور، اسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جارجیا، جرمنی، یونان، ہالینڈ، ہانگ کانگ، ہنگری، آئس لینڈ، انڈونیشیا، اسرائیل، اٹلی، جاپان، اردن، قازقستان، کویت، کرغیزستان، لکسمبرگ، مالدیپ، مالٹا، ماریشس، مالدووا، موناکو، مونٹینیگرو، مراکش، نیوزی لینڈ، ناروے، عمان، پولینڈ، پرتگال، قطر، آئرلینڈ، روس، سان مارینو، سعودی عرب، سربیا، سیشلز، سنگاپور، سلوواکیہ، سلووینیا، جنوبی کوریا، اسپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، تائیوان، تاجکستان، تھائی لینڈ، تیونس، ترکمانستان، یوکرائن، برطانیہ، امریکہ اور ازبکستان شامل ہیں۔

The post ابوظبی گرین ٹریول لسٹ میں 27 نئے ممالک شامل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mEeOob

No comments