‘الحمدللہ! کچھ نہیں چھپایا’
اسلام آباد: پنجاب کے سینیئر وزیر علیم خان نے اپنی آف شور کمپنی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا ہے۔
پاناما لیکس کے بعد ‘پنڈورہ پیپرز’ نے پاکستانی سیاست میں تہلکہ مچادیا ہے، آئی سی آئی جے کی فہرست میں سات سو سے زائد پاکستانیوں کے نام ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین آف شور کمپنی کے مالک نکلے، اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے صاحبزادے عبداللہ مسعود، وفاقی وزیر مونس الٰہی، سینیٹر فیصل واؤڈا، وزیر صنعت خسرو بختیار، پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔
آئی سی آئی جے کی جانب سے علیم خان کے نام آف شور کمپنی ظاہر کرنے پر پنجاب کے سینیئر وزیر علیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ‘الحمدللہ! کچھ نہیں چھپایا’، میری یہ آف شور کمپنی ایف بی آر میں ڈکلیئر ہے جبکہ الیکشن کمیشن کواثاثوں میں یہ کمپنی پندرہ سال سے ظاہرکررکھی ہے۔
Allhamdullillah, nothing to hide, This company was declared in all my assets declarations in FBR and election commission for last 15 years.
— Abdul Aleem Khan (@aleemkhan_pti) October 3, 2021
دوسری جانب پنڈوراپیپرز میں اےآر وائی نیوزکی تحقیقاتی رپورٹنگ کا بھی ذکر کیا گیا ہے، آئی سی آئی جے کے مطابق پیپرز کےاجرا سےایک دن پہلےاے آر وائی نیوز نےزمان ٹاؤن کی خبرچلائی، جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان، آف شور کمپنیوں کےمالک کا ایڈریس یکساں ہے۔
آئی سی آئی جے کے مطابق اےآر وائی نیوز نےخبر میں آف شور کمپنیوں کےڈیٹابیس کاحوالہ دیا، آف شورکمپنی مالک نےعمران خان سے کسی تعلق کی تردید کی جبکہ ترجمان وزیراعظم نےبھی بتایا کہ آف شورکمپنی کےمالک کی وزیراعظم سےملاقات نہیں ہوئی۔
The post ‘الحمدللہ! کچھ نہیں چھپایا’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZXHbGB
No comments