خیبرپختون خواہ، ویکسین نہ لگوانے پر متعدد شہری گرفتار
پشاور: خیبرپختون خواہ میں کرونا ویکسین نہ لگوانے والے اور ایس او پیز کی کی خلاف ورزی پر درجنوں شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا سے بچاؤ اور اس کے سدباب کے لے خیبرپختون خواہ کے مختلف اضلاع میں این سی اوسی احکامات پر عمل درآمد کے لیے مقامی انتظامیہ نے ایکشن کیا۔
ضلعی انتظامیہ نے پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، سوات، ایبٹ آباداورڈی آئی خان میں ایس او پیز اور ویکسی نیشن عمل درآمد کے حوالے سے اقدامات کیے۔
انتظامیہ نے حساس اضلاع میں میگامارکیٹس، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، بازاروں،دکانوں کا جائزہ لیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ انتظامیہ نے درجنوں شہریوں پر جرمانے بھی عائد کیے۔
علاوہ ازیں چار سدہ، پشاور، کوہاٹ کے بس اڈوں اور بازاروں میں موجود عوام کے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ چیک کیے گیے۔
چارسدہ میں ویکسین نہ لگوانےوالے10دکانداروں کو گرفتار، نوشہرہ میں کرونا ویکسی نیشن نہ کرانے پر 2 شادی ہالز، 2ریسٹورنٹس کو سیل اور مردان میں خلاف ورزی پر5افرادگرفتار کیا گیا جبکہ 18دکانوں اور ایک ہوٹل کو سیل کر کے مالکان پر جرمانے عائد کیے گئے۔
The post خیبرپختون خواہ، ویکسین نہ لگوانے پر متعدد شہری گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3A7dBL9
No comments