Breaking News

لاہور: بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے والا باپ گرفتار

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 14 سالہ بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم 2 سال سے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبد الرشید کے خلاف درخواست بچی کی نانی نے دی، درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ بچی کی والدہ نے 4 سال قبل دوسری شادی کر لی تھی، ملزم 5 سالہ بیٹے اور 14 سالہ بیٹی کے ہمراہ گھر میں رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم 2 سال سے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

The post لاہور: بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے والا باپ گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3iZ8Dua

No comments