امریکا کی نائب وزیر خارجہ دور روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں
اسلام آباد: امریکا کی نائب وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ وینڈی شرمن اب سے کچھ دیر قبل دو روزہ دورے پر وفاقی دارالحکومت پہنچیں، اسلام آباد پہنچنے پر امریکی سفارت خانے اور دفتر خارجہ کے حکام نے اُن کا استقبال کیا۔
وینڈی شرمین وفد کے ہمراہ مختلف ممالک کے دوروں کے بعد اسلام آباد پہنچی ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق امریکی ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ کل پاکستانی قیادت سے باضابطہ مذاکرات کریں گی، مذاکرات میں پاک امریکا تعلقات، افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔
دورے میں امریکی نائب وزیرخارجہ پاکستان کی سول وفوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی، وینڈی شرمن سوئٹزرلینڈ،ازبکستان اور بھارت سے دورہ مکمل کر کے پاکستان پہنچیں۔
نائب وزیر خارجہ کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے جبکہ وزارت خانہ کی جانب سے سول ایوی ایشن کو مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں مہمانوں کی جسمانی تلاشی نہ لینے اور تصاویر نہ بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
مراسلے کے مطابق وزارت خارجہ اور امریکی سفارتخانے کے 5، 5 افراد کو انٹری پاس دیا جائے۔
خیال رہے اگست میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطے میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پاک امریکا بہتر تعلقات اور مشترکہ مفاد کیلئے تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔
ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
The post امریکا کی نائب وزیر خارجہ دور روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DjsSdv
No comments