ہوائی اڈوں پر جدید سیکیورٹی مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ
کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر جدید سیکیورٹی مشینری نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن نے ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر جدید ہینڈ اور ہولڈ بیگجز اسکیننگ مشینیں حاصل کرنے کے لیے کے لئے خواہشمندکمپنیز، کنسلٹننسی فرمز سے ٹینڈر کی درخواستیں طلب کرلیں۔
سی اے اے کے مطابق 60 اسکیننگ مشینیوں کے لئے سیفٹی اور سیکیورٹی معیار بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن، یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی اور ٹی ایس اے کے مطابق ہونا لازمی ہے۔
سول ایوی ایشن کے مطابق خواہش مند کمپنیز کو اسکیننگ مشینوں کے ضمن میں بین الاقوامی ایوی ایشن اداروں کے اسٹینڈرڈ ون، ٹو اور تھری پر مبنی معیار کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا ، دلچسپی کی حامل کمپنیاں ٹینڈر کی مکمل تفصیلات اور دستاویزات کے ہمراہ درخواستیں جمع کراسکتی ہیں۔
The post ہوائی اڈوں پر جدید سیکیورٹی مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oMG5rz
No comments