Breaking News

آتش فشاں کے لاوے کی زد میں آئے ہوئے جزیرے پر پھنسی ہوئی مرغیاں بچا لی گئیں

میڈرڈ: اسپین کے جزیرۂ لاپاما پر سرخ کھولتی ہوئی آگ کے دریا بہہ رہے ہیں، جزیرے پر ہزاروں افراد کے دربدر ہونے کے بعد بہت سارے جانور بے آسرا پیچھے رہ گئے۔

جانوروں کی حفاظت کے لیے کام کرنے والے کچھ ادارے جزیرۂ لاپاما پر پیچھے رہ جانے والے جانوروں کو بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

انھی کوششوں میں ایک سائنس دان نے آگ کے دریا کی لپیٹ میں آئے ہوئے جزیرے کی گلیوں میں بے آسرا پھرنے والی مرغیوں کو بچا کر جزیرے سے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

ان مرغیوں کا مالک گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گیا تھا لیکن محفوظ مقام پر منتقل ہوتے وقت وہ پالتو مرغیوں کو ساتھ نہ لے جا سکا، یوں یہ مرغیاں کھانے کی تلاش میں گلیوں میں پھرنے لگیں۔

اسپین: آتش فشاں کا غیض و غضب ٹھنڈا نہ ہو سکا، خوف ناک ویڈیوز سامنے آ گئیں

واضح رہے کہ اسپین میں دو ہفتے قبل پھٹنے والے آتش فشاں کا غیض و غضب تاحال ٹھنڈا نہ ہو سکا، خوف ناک ویڈیوز بھی سامنے آ گئی ہیں۔

19 ستمبر سے آتش فشاں پھٹنے کے بعد اب تک 6 ہزار افراد دربدر ہو چکے ہیں، جب کہ لاکھوں ایکڑ اراضی متاثر ہوئی ہے۔

آتش فشاں سے لاوے کے دریا بہہ نکلے ہیں، جس نے 800 سے زائد عمارتیں تباہ کر دی ہیں، جزیرۂ لا پاما، جس کی آبادی تقریباً 83 ہزار ہے، بحر اوقیانوس میں کنیری جزائر میں سے ایک ہے۔

The post آتش فشاں کے لاوے کی زد میں آئے ہوئے جزیرے پر پھنسی ہوئی مرغیاں بچا لی گئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ApT18U

No comments