Breaking News

کورونا کے بعد ڈینگی پنجاب میں تشویشناک صورتحال اختیار کرنے لگا

لاہور : پنجاب میں ڈینگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے ، ایک دن میں صوبہ بھر سے ڈینگی کے مزید 169 کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے مزید 169 مریض رپورٹ ہوئے، صوبہ بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 428 مریض داخل ہیں۔

گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 124 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ شہر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 238 مریض زیرعلاج ہیں ، اسی طرح گزشتہ روز راولپنڈی سے 26 اور سرگودھا سے ڈینگی کے 3 مریض رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے بتایا کہ گزشتہ روز ملتان، خانیوال، گجرانوالہ، لیہ اور وہاڑی سے ڈینگی کے 2 دو مریض رپورٹ ہوئے۔

رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 3 ہزار 975 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں ، جس میں 3ہزار 145 ڈینگی کیسز کا تعلق لاہور سے ہے۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 190 مریض داخل ہیں، مون سون میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں –

سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ مون سون کے دوران ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شہری زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونےدیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 301,018 ان ڈور اور 79,388 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا اور اس دوران صوبے بھر میں 2 ہزار 316 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

The post کورونا کے بعد ڈینگی پنجاب میں تشویشناک صورتحال اختیار کرنے لگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3asOKqK

No comments