سعودی محکمہ پاسپورٹ کی اہم وضاحت!
ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے پوچھے گئے سوال پر اہم وضاحت جاری کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ سے ایک شہری نے استفسار کیا کہ جوازات کی سروس حاصل کرنے سے قبل جمع کرائی گئی فیس واپسی کا طریقہ کار کیا ہے جبکہ جوازات کی خدمت حاصل نہ کی گئی ہو؟۔
جوازات نے وضاحت پیش کی کہ فیس کی واپسی اس وقت تک ممکن ہے جب تک اس کے مقابل سروس حاصل نہ کی گئی ہو، سروس استعمال کر لینے کی صورت میں فیس واپس نہیں ہوگی۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے یہ بھی بتایا کہ جمع شدہ فیس واپسی کے لیے لازمی ہے کہ اسی بینک اکاؤنٹ کے ذریعے جس سے فیس جوازات کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی ہے، اسی کے ’ری فنڈ‘ آپشن کو استعمال کرتے ہوئے فیس واپس حاصل کی جا سکتی ہے، لیکن یہ سہولت، سروس نہ استعمال کرنے کی صورت میں ہی ممکن ہے۔
محکمہ نے کہا کہ فیس واپسی کی کمانڈ دینے کے بعد ایک ہفتے کے اندر اندر اسی اکاؤنٹ میں رقم ری فنڈ ہوجاتی ہے، جس کے ذریعے فیس جمع کرائی گئی ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ بعض افراد مختلف سروسز فراہم کرنے والے ایجنٹوں کے ذریعے فیس ادا کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ری فنڈ کرانے کے وقت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ ایجنٹ کٹوتیاں بھی کرتے ہیں۔
The post سعودی محکمہ پاسپورٹ کی اہم وضاحت! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bS25td
No comments