Breaking News

افغان وزیرخارجہ کی سر براہی میں طالبان کا وفد کل پاکستان کا دورہ کرے گا

کابل: افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی کی سر براہی میں طالبان کا وفد کل پاکستان کا دورہ کرے گا ، دورے کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات، معیشت سمیت افغان مہاجرین سے متعلق بات ہوگی۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان قہار بلخی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ افغان وزیرخارجہ کی سر براہی میں طالبان کا وفد کل پاکستان کا دورہ کرے گا ، جہاں اسلام آباد میں ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے تعلقات، معیشت، افغان مہاجرین سے متعلق بات چیت ہوگی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے ہمراہ کابل کا دورہ کیا تھا ، جہاں افغانستان کےعبوری وزیر اعظم ملاحسن آخوند سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،تجارتی و اقتصادی شعبہ جات میں تعاون سمیت افغان عوام کومعاشی بحران سے نکالنے کیلئے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے کہا تھا پاکستان افغانستان میں دیرپا امن اوراستحکام کاخواہاں ہے اور انسانی بنیادوں پرافغان بھائیوں کی مددکیلئےپرعزم ہے۔

بعد ازاں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وطن واپسی کے موقع پر کہا تھا کہ اگلے چند روز میں طالبان کا ایک وفد اسلام آباد آئے گا جو آج پاکستانی وزارتوں کے مختلف ورکنگ گروپس کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دے گا۔

شاہ محمود قریشی نے دورہ کابل میں پاکستان کی جانب سے پانچ ارب روپے کی امدادی اشیا افغانستان کو فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا ، جن میں ادویات اور خوراک شامل ہوگی۔

The post افغان وزیرخارجہ کی سر براہی میں طالبان کا وفد کل پاکستان کا دورہ کرے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kk8n9F

No comments