ٹی ٹی پی کے جو لوگ آئین تسلیم نہیں کرتے اُن کے ساتھ جنگ جاری رہے گی، فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات آئین و قانون کے مطابق ہوں گے، ٹی ٹی پی کے جو لوگ آئین تسلیم نہیں کرتے اُن کے ساتھ جنگ جاری رہے گی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پورے پاکستان نے بہت اچھے انداز سے لڑی اور ہم کامیاب بھی رہے۔
انہوں نے کہا کہ ’وزیراعظم نےچیف جسٹس کو کہا بتائیں ایف آئی آر سے متعلق کیا کرنا ہے، سپریم کورٹ کا جو آرڈر آیا ہے اس میں ایف آئی آر سے متعلق کچھ نہیں لکھا‘۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ’سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کوکیوں طلب کیاگیاسمجھ نہیں آیا، ہوسکتا ہےشہدا کے والدین کو تسلی دینےکیلئے وزیراعظم کو طلب کیا گیا ہو‘۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’افغان حکومت کہتی ہے ٹی ٹی پی کےکچھ لوگ پاکستان کےآئین کو تسلیم کرتے ہیں، جو آئین کو تسلم کر کے پاکستان میں زندگیاں بسر کرنا چاہتے ہیں، ہم بھی یہ ہی کہتےہیں جو آئین کو تسلیم کرتے ہیں انہیں موقع دیں گے، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات آئین وقانون کےمطابق ہی ہوں گے‘۔
مزید پڑھیں: سانحہ اے پی ایس کیس : حکومت آئینی فرائض بھرپور طریقے سے ادا کرے گی، وزیراعظم
فواد چوہدری نے واضح کیا کہ ’ٹی ٹی پی کے جو لوگ آئین کو تسلیم نہیں کرتے ان کے ساتھ جنگ جاری رہےگی‘۔
The post ٹی ٹی پی کے جو لوگ آئین تسلیم نہیں کرتے اُن کے ساتھ جنگ جاری رہے گی، فواد چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3olltEZ
No comments