‘پیپلزپارٹی کی غریب دوست پالیسیوں نے ماضی میں معیشت کوسنبھالا’
اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری نے حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا یک طرفہ عمل انتخابی عمل کو متنازعہ بنائے گا۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے نوٹیفکیشن آنے کے آدھے گھنٹے بعد واپس لے لیا یعنی حکومت اپنے ہی بلائے گئے مشترکہ اجلاس سے بھاگ گئی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا اتحاد جس طرح چل رہا ہے اس کا اچھا نتیجہ آرہا ہے اور اپوزیشن کا اتحاد پارلیمان کے اندر ایک دن کیلئے بھی نہیں ٹوٹا اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمان کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کامیاب ہورہی ہے اور حکومت ناکامی کی طرف جارہی ہے، یہ اچھے اشارے ہیں لیکن ہمارا مقصد غیرجمہوری روایات اور الیکشن کمیشن کو متنازع بنانے کی کوششوں کو روکنا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ معیشت کو سنبھالنے کا واحد حل اب پیپلز پارٹی ہے کیوں کہ پیپلز پارٹی نے غریب دوست پالیسیوں سے ماضی میں بھی معیشت کو سنبھالا تھا۔
انہوں نے ٹی ٹی پی سے مذاکرات سے متعلق کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث لوگوں کے ساتھ ضرور کارروائی ہونی چاہیے۔
بلاول کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے جس انداز سے اس معاملے کو ہینڈل کیا وہ متنازعہ ہے خان صاحب نے ظلم کیا کیوں کہ سیاسی اتفاق رائے کے بغیر مثبت اقدام نہیں لیے جاسکتے، پیپلز پارٹی نے مذاکرات کی بات کرنے سے پہلے سب کو اکٹھا کرکے فیصلہ لیا تھا۔
The post ‘پیپلزپارٹی کی غریب دوست پالیسیوں نے ماضی میں معیشت کوسنبھالا’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qqRa2b
No comments