Breaking News

کراچی: پی ڈی ایم کا حکومت مخالف احتجاج، اہم سڑک بند کردی گئی

کراچی: پی ڈی ایم حکومت مخالف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے جارہی ہے، جس کا پہلا پاور شو آج کراچی میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ حکومت مخالف احتجاج آج کراچی کی مشہور معروف ریگل چوک پر کررہی ہے، احتجاج میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سمیت دیگر قائدین شرکت کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان گذشتہ رات سے ہی کراچی میں موجود ہیں اور حکومت مخالف احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کرتے ہوئے انہیں احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے ہیں۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا دوپہر2 بجے ریگل چوک پر اجتماع ہوگا، کچھ ہی دیر میں تمام گلیوں کو مکمل طور پربند کردیا جائےگا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صدر ریگل چوک جانے اور آنے والی سڑک پر پولیس کی نفری پہنچ گئی اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا امکان

گذشتہ روز چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکمت عملی اختیار کرنے پر غور کیا گیا، مولانا فضل الرحمان اور بلاول پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کو مضبوط کرنے پر متفق تھے، ملاقات میں طے ہوا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور نیب بل پر اپوزیشن متفقہ پالیسی اختیار کرے گی۔

The post کراچی: پی ڈی ایم کا حکومت مخالف احتجاج، اہم سڑک بند کردی گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kAI3YS

No comments