Breaking News

سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

ریاض : سعودی وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہریوں اور غیرملکیوں کو مفت ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے وزارت صحت اور مصنوعی ذہانت کے ادارے کے اشتراک سے “توکلنا” اور صحتی کے عنوان سے ایپ جاری کی گئی ہیں جن پر کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے شہریوں اور تارکین کے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

ایک شخص نے اہلیہ کو وزٹ ویزے پر بلانے کے حوالے سے پوچھا ہے کہ اہلیہ کا وزٹ ویزا اسٹمپ ہوچکا ہے، پاکستان سے براہ راست فلائٹس تاحال بند ہیں اہلیہ کو کس طرح بلایا جاسکتا ہے؟

جوازات کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق وہ افراد جن کا تعلق سفری اعتبار سے ممنوعہ ممالک میں شامل ہے وہاں براہ راست مملکت وہی آسکتے ہیں جنہوں نے مملکت میں رہتے ہوئے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی  ہوں اور توکلنا ایپ پر ان کا اسٹیٹس امیون کا ہو۔

جبکہ ایسے افراد جنہوں نے بیرون مملکت سے ویکسین لگوائی ہے انہیں چاہئے کہ وہ کسی ایسے ملک میں14دن قیام کریں جہاں سے مملکت آنے پر پابندی عائد نہیں۔

دوہفتے کی مدت ان ممالک میں گزارنے کے بعد وہ مملکت آسکتے ہیں تاہم انہیں مملکت پہنچنے سے72 گھنٹےقبل کا پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ پی سی آر ٹیسٹ منظور شدہ لیبارٹریز سے ہی کیا جانا لازمی ہے بصورت دیگر قابل قبول نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ مملکت میں وزارت صحت کی جانب سے چار ویکسینز کو منظور کیا گیا ہے جن میں فائزربائیونٹک، اسٹرازینیکا، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا شامل ہیں۔

بیرون مملکت سے ویکسینز کے علاوہ چینی ساختہ سائینو فام اورسائنیو ویک ویکسین لگوانے والوں کو بھی مملکت آنے کے بعد فائزر، اسٹرازئینکا، موڈرنا یا جانس اینڈ جانس کی ایک بوسٹر ڈوز دی جائے گی۔

ایک شخص نے دریافت کیا کہ کورونا ویکسین کا ریکارڈ صحتی پر نہیں ہے کیا براستہ دبئی مملکت جاسکتا ہوں؟ اس حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین کی رجسٹریشن کے لیے وزارت کی جانب سے مخصوص پورٹل لانچ کیا گیا ہے جس پر ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

صحتی ایپ پر ویکسی نیشن کا ریکارڈ اپ ڈیٹ اسی صورت میں ہوتا ہے جب منظورشدہ ادارے سے ویکسینیشن کرائی گئی ہو۔ ویکسینینش کا مصدقہ سرٹیفیکٹ بھی منظور شدہ ادارہ ہی جاری کرتا ہے جس کے بعد اسے وزارت صحت کی “صحتی” ایپ پر اپ لوڈ کیاجاتا ہے۔

واضح رہے ایسے افراد جنہوں نے مملکت میں ویکسین نہیں لگوائی وہ کسی ایسے ملک میں 14 دن قیام کرنےکے بعد مملکت آسکتے ہیں جہاں سے مملکت آنے پر پابندی نہیں۔

تاہم آنے سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ لازمی حاصل کرنی ہوتی ہے علاوہ ازیں سعودی وزارت داخلہ کے پورٹل “قدوم” پر بھی ویکسی نیشن کے بارے میں معلومات اپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔

The post سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qyC0bl

No comments