Breaking News

ہارون کورائی نے کسٹم مخبر کو مبینہ طور پر کیسے قتل کیا؟ اے آر وائی نے اہم ثبوت حاصل کرلیا

کراچی: کسٹم مخبر کی سپاری لےکر بہیمانہ قتل کے معاملے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، اے آر وائی نیوز نے اہم ترین ثبوت حاصل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کے ہاتھوں کسٹم کےمخبرکےاغوا اور قتل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، سابق ایس ایچ او سچل ہارون کورائی نے مقتول فضل کو کیسےقتل کیا؟، سی ٹی ڈی کو قتل کے فوری بعد کی ویڈیو مل گئی ہے۔

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق مقتول فضل کو سرکاری ہتھکڑی پہنا کرس رکاری ایس ایم جی سے قتل کیاگیا، ویڈیومیں مقتول کےہاتھ میں سرکاری ہتھکڑی دیکھی جاسکتی ہے، واقعے کو دوسرا رنگ دینے کے لئے قتل کے بعد ہارون کورائی اور اسکےساتھیوں نے مقتول کی ہتھکڑی کھولی، مقتول کی آنکھوں پرپٹی بندھی ہوئی تھی۔

تفتیشی حکام کے مطابق موبائل فون کی روشنی میں قتل کےبعدویڈیو بنائی گئی، اے آر وائی نیوز نے فضل کے قتل کا اہم ترین ثبوت حاصل کرلیا ہے۔واضح رہے کہ 25 ستمبر کو محکمہ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) فورس نے اجرتی قتل کروانے والے سابق ایچ او ہارون کورائی کی گرفتاری ظاہرکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں تعینات ایس ایچ او اجرتی قاتل نکلا

راجہ عمرخطاب کی سربراہی میں ٹیم نے پولیس افسر سمیت گروہ کو گرفتار کیا تھا، سابق ایس ایچ او سچل ،اس کی ساتھی فوزیہ ، عثمان عرف میجر ودیگر جیل میں ہیں۔

یاد رہے کہ 17 جولائی کو فضل نامی شخص کو سرجانی ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا، اسی رات اس کی لاش اسٹیل ٹاؤن کے علاقےسےبرآمد ہوئی تھی، فضل کی مددسے مئی میں کسٹم انٹیلی جنس نے7کروڑکی چھالیہ ضبط کی تھی۔

پولیس کے مطابق قبضےمیں لیاگیامال مبینہ طورپر عمران مسعود اور اسکےساتھی وحیدکاکڑ کا تھا، قتل کیس پر مزیدکام کیاجارہاہے۔

The post ہارون کورائی نے کسٹم مخبر کو مبینہ طور پر کیسے قتل کیا؟ اے آر وائی نے اہم ثبوت حاصل کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3n46ik1

No comments