Breaking News

ٹیکساس واقعہ: مرنے والوں میں پاکستانی بھی شامل، تعلق کس شہر سے تھا؟

رواں ہفتے امریکی ریاست ٹیکساس میں میوزیکل کنسرٹ میں بھگدڑ سے اب تک 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں ایک پاکستانی نژاد شہری دانش بیگ بھی شامل ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیوسٹن میں امریکی گلوکار ٹریوس اسکاٹ کے کنسرٹ میں بھگدڑ کے دوران 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے،مرنے والوں میں 27 سالہ پاکستانی نژاد امریکی دانش بیگ بھی شامل تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دانش بیگ بھگدڑ میں اپنی منگیتر کو بچاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے، دانش بیگ کو آج سپرد خاک کر دیا گیا، اس موقع پر اہل خانہ سمیت دوستوں اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکساس: کنسرٹ کے دوران خوفناک حادثہ، 8 افراد ہلاک

ستائیس سالہ دانش بیگ بچپن میں اہل خانہ کے ساتھ کراچی سے ٹیکساس منتقل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ دلخراش واقعے سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی، جس میں رضاکار بھگدڑ سے زخمی ہونے والے متعدد افراد کو سڑک پر ہی مصنوعی سانس فراہم کررہے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں کم از کم 300 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دس سال سے کم عمر بچے بھی شامل تھے، واقعہ این آر جی پارک میں آسٹرو ورلڈ فیسٹیول کے موقع پر پیش آیا تھا۔

The post ٹیکساس واقعہ: مرنے والوں میں پاکستانی بھی شامل، تعلق کس شہر سے تھا؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30f73xt

No comments