مشترکہ اجلاس کی منسوخی: وزیراعظم نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا ، جس میں عمران خان پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منسوخ ہونے پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج پھر طلب کرلیا ، اجلاس شام چار بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا ، گورنرسندھ عمران اسماعیل ، گورنر خیبر پختوںخواہ اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی، وزیراعظم اہم قومی اور سیاسی امور سمیت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منسوخ ہونے پر کور کمیٹی اراکین کو اعتمادمیں لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی اتحادی جماعتوں کےتحفظات اورمطالبات کا جائزہ لے گی، جس کے بعد ق لیگ،ایم کیو ایم کےا ی وی ایم پر تحفظات دور کئے جائیں گے۔
حکومت اپوزیشن اور پی ٹی آئی ارکان کے مطالبات کا بھی جائزہ لے گی جبکہ کور کمیٹی سیاسی صورتحال ،بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر غور کرے گی اور مہنگائی پرقابو پانے کیلئےاقدامات سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔
خیال رہے حکومتی اتحادیوں ایم کیوایم اورق لیگ نے ای وی ایم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ووٹ دینے سے انکار کر دیا تھا جبکہ وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دونوں اتحادیوں نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
The post مشترکہ اجلاس کی منسوخی: وزیراعظم نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nfQw5P
No comments