سعودی کفیل غیرملکی ملازمین کو ‘ڈی پورٹ’ کرنے لگے؟
ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کفیل کے سوال پر اہم وضاحت پیش کی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت سے ایک آجر نے دریافت کیا کہ میں ایک ادارے (موسسہ) کا مالک ہوں، ملازم نے اقامے کی تجدید نہیں کرائی، کیا میں فیس ادا کیے بغیر اسے مملکت سے بے دخل کرسکتا ہوں؟۔
سعودی وزارت نے جواب دیا کہ ملازمت ختم ہونے پر آجر غیرملکی کارکن کے سات امور کی فیس ادا کرنے کا پابند ہے۔
جن میں غیرملکی ملازمین کی درآمد کی فیس آجر کے ذمے ہوگی۔ اقامہ فیس، ورک پرمٹ فیس، دونوں میں توسیع کی فیس، تاخیر کی صورت میں جرمانے کی فیس بھی کفیل ادا کرے گا۔
اسی طرح پیشہ تبدیل کرنے کی فیس، خروج و عودۃ (ایگزٹ ری انٹری) کے اجرا کی فیس اور ملازمت ختم ہونے پر ملازم کی وطن واپسی کے ٹکٹ کی قیمت بھی آجر کے ذمے ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں آجر اور اجیر کے قوانین پر سخت سے عمل درآمد کرایا جاتا ہے۔
The post سعودی کفیل غیرملکی ملازمین کو ‘ڈی پورٹ’ کرنے لگے؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EWnhKY
No comments