Breaking News

کرونا وائرس کے مزید 348 زائد نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزی 348 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 مزید اموات ہوئیں، ملک میں ویکسین کی پہلی ڈوز حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 9 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 918 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 348 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 379 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.87 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 648 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 39 ہزار 739 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 32 لاکھ 81 ہزار 148 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

The post کرونا وائرس کے مزید 348 زائد نئے کیسز رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mFbb2u

No comments