’ریکوڈک کیلئے مالیاتی بوجھ وفاقی حکومت برداشت کرے گی’
وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان کے ریکوڈک کیلئے مالیاتی بوجھ وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کی ترقی کے لیے حکومتی وژن کے مطابق فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت ریکوڈک کے لیے تمام مالیاتی بوجھ اٹھائے گی۔
وزیراعظم نے لکھا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے لیے تمام اخراجات برداشت کرے گی اس سے بلوچستان کے عوام اور وصوبے کے لیے خوشحالی کے دور کا آغاز ہو گا۔
In line with my govt's vision for uplift of smaller provinces, I have decided our fed govt will bear all the financial burden for Reko Diq & it's development on behalf of Govt of Balochistan. This will help usher in an era of prosperity for the people & province of Balochistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 29, 2021
واضح رہے کہ ریکوڈک کے معاملے پر بلوچستان اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا تھا۔ اس حوالے سے وزیرخزانہ بلوچستان نورمحمدخان دمڑ کا کہنا ہے کہ ریکوڈک پران کیمرہ بریفنگ سے سو فیصد مطمئن ہیں ریکوڈک کے حوالے سے بریفنگ 8 گھنٹے تک جاری رہی جس میں تمام ممبران نےسوالات کئے۔
نورمحمددمڑ نے کہا کہ ریکوڈک پرڈیڑھ گھنٹےسےزائدسوال وجواب کاسلسلہ جاری رہا بلوچستان اسمبلی میں تمام جماعتوں کی نمائندگی موجودہے تمام ممبرز مطمئن ہو کر نکلے ٹیم آخرتک اسمبلی میں موجود رہی۔
The post ’ریکوڈک کیلئے مالیاتی بوجھ وفاقی حکومت برداشت کرے گی’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mGUZhc
No comments