Breaking News

میری ٹائم ایجنسی کی گیارہویں باراکوڈا مشقیں: سمندر کو آلودگی سے بچانے کا مشن

کراچی : گیارہویں باراکوڈا مشقوں کے تیسرے روز میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے آئل اسپل سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ساحلی پٹی کے قریب بحیرہ عرب میں گیارہویں باراکوڈا مشقیں تیسرے روز بھی جاری ہیں، جس میں دیگر ممالک کے فوجی بھی شریک ہیں۔

مشقوں کے تیسرے روز سمندر میں مشق کے مہمان خصوصی مشیر وزارت بحری امور محمود مولوی ہیں جب کہ 13 ممالک کے 16 مندوبین بھی شریک ہیں۔

باراکوڈا مشق کا کھلے سمندر میں آج آخری روز ہے، اس دوران میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے آئل اسپل سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا اور فلوٹنگ بوم اور اسکیمر کی مدد سے سمندر پر پھیلے تیل کو ڈمپنگ ٹینکس میں منتقل کیا جائیگا۔

فرضی ماحول میں سمندر پر پھیلے آئل کو جدید آلات کی مددد سے صاف کرنے کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق مشق میں پاک نیوی، پی ایم ایس اے اور آئل درآمد کرنے والی کمپنیز کے نمائندے بھی شامل ہیں، خیال رہے کہ ان مشقوں کا انعقاد ہر دو سال بعد کیا جاتا ہے۔

The post میری ٹائم ایجنسی کی گیارہویں باراکوڈا مشقیں: سمندر کو آلودگی سے بچانے کا مشن appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34BQ4HU

No comments