سانحہ مری پر حکومت کی بڑی کارروائی؛ اعلیٰ افسران معطل
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سانحہ مری میں غلفت برتنے والے 15 افسران کو معطل کرکےان کےخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو عہدو ں سے ہٹا دیاگیا ہے جب کہ سی پی او، سی ٹی او راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنرمری، اےایس پی مری کو بھی عہدوں سےہٹایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی ٹریفک، ایس پی ہائی وے سرکل ٹو راولپنڈی، ایکسئن ہائی وے راولپنڈی، ایس ڈی اوہائی وے مکینکل مری، ڈویژنل فارسٹ آفیسر مری، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری، انچارج مری ریسکیو 1122، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے پنجاب کو ہٹا دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ افسران کو ہٹاکر ان کےخلاف انضباطی کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے قوم سےسانحہ پر جو وعدہ کیاتھا اسےپوراکیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نےافسران کوہٹانےاور نئے افسران کانوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش، تمام متعلقہ محکموں کی غفلت ثابت
نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار شاہ کو اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور سیکریٹری اسپورٹس نورالامین مینگل کمشنرراولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمدعلی کو اوایس ڈی بنا کر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ سی پی اوراولپنڈی ساجدکیانی اوایس ڈی کر دیےگئے ہیں۔ ان کی جگہ آرپی او اشفاق احمد خان کو سی پی او راولپنڈی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
The post سانحہ مری پر حکومت کی بڑی کارروائی؛ اعلیٰ افسران معطل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33MUbR5
No comments