Breaking News

حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین شامل

ویکسین

وفاقی حکومت نے کورونا بوسٹر ڈوز ویکسی نیشن میں تیزی لانےکیلئےاقدامات جاری کر دیے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے بوسٹر ڈوز سیٹ میں ایک اور ویکسین کا اضافہ کر دیا ہے۔آسٹرازنیکا ویکسین ملک بھر میں بطور بوسٹر ڈوز استعمال ہوگی۔

آسٹرازنیکا کی شمولیت کے بعد کورونا بوسٹر ڈوز سیٹ میں شامل ویکسینز کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

آسٹرازنیکا کی بوسٹر ڈوز لگانےکا فیصلہ عوامی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سائینوفام، موڈرنا، فائزر، اور سائینوویک کی بوسٹرڈوز لگائی جا رہی ہیں۔

وفاق نے صوبوں کو بوسٹر ڈوز کیلئے آسٹرازنیکا ویکسین کی کھیپ فراہم کر دی ہے اور اب مختلف سینٹرز پر یہ ویکسین بطور بوسٹر شاٹ استعمال ہو گی۔

واضح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر میں شدت آنے کے بعد بوسٹرڈوز لگانے والوں کی عمر کی حد میں کمی کردی ہے۔

این سی او سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں 18سے زائد عمر کے افراد بوسٹر لگواسکتے ہیں بوسٹر ویکسین مکمل ہونے کے 6 ماہ بعد لگایا جاسکتا ہے۔

یاد رہے یکم دسمبر کو این سی اوسی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری دی تھی ، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز، پچاس سال سےزائدعمراور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی تاہم بوسٹر ڈوز اور گذشتہ ڈوز کے درمیان چھ ماہ کا وقفہ لازمی قرار دیا تھا۔

بعد ازاں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد میں کمی کرتے ہوئے کہا تھا کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔

The post حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین شامل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3GIDuoz

No comments