Breaking News

کرونا کے وار، صورت حال خطرناک ہونے لگی

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا کیسز کی مثبت شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے اور صورت حال خطرناک ہونے لگی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 27 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 20 ہزار 120 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 236 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق کروناکے752مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کے بڑھتے وار، سندھ حکومت کا اسکولوں سے متعلق اہم اعلان

دوسری جانب اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں این سی او سی نے17جنوری سے فضائی سفر کےدوران کھانا دینے پرپابندی عائد کردی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی کھانا دینے پر پابندی عائد لگادی ہے۔

این سی اوسی نے ہدایت کی کہ سول ایوی ایشن فضائی سفر کے دوران اور ایئرپورٹ پر ایس او پیز پر عمل کرائے۔

این سی اوسی نے صوبوں خاص کر حکومت سندھ کیساتھ وبا کےپھیلاؤ پر ملکر کام کرنے کا عزم کا اعادہ کیا اور صوبوں کو آکسیجن اسٹاک سے متعلق سروے کرانے کی ہدایت کی۔

The post کرونا کے وار، صورت حال خطرناک ہونے لگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rg5glO

No comments