Breaking News

پشاور میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ

پشاور میں پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ پیر میں پولیس موبائل کو دستی بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار اور امدادی رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

زخمی ہونے والوں‌میں سب انسپکٹر فرید خان اور 2 کانسٹیبل شامل ہیں، واقعے کے بعد بڈھ پیر اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

سی سی پی او عباس احسن کے مطابق سرچ آپریشن میں‌ ایلیٹ فورس اور ابابیل اسکواڈ شامل ہے۔

سی سی پی او نے اس موقع پر کہا کہ کسی کو بھی شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے اور اس کے لیے کسی بھی قربانی سے ۔دریغ نہیں کریں گے۔

The post پشاور میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Ihr874

No comments