شدید دھند : موٹروے کے مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند
اسلام آباد : راولپنڈی اسلام آباد میں شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف مقامات ٹریفک کے لیے بند کردئیے گئے ہیں۔ حد نگاہ 10میٹر سے بھی کم رہ گئی۔
اس حوالے سے موٹروے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے، ڈرائیوروں کو انتہائی احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت کی گئی ہے، جی ٹی روڈ ٹیکسلا پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم1صوابی سے برہان تک بند، موٹروے ایم ٹو شیخوپورہ سے پنڈی بھٹیاں تک بند اور موٹروے ایم ٹو اسلام آباد ٹول پلازہ سے کوٹ مومن تک بند کی گئی ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم تھری فیض پورانٹرچینج سے درکھانہ تک بند، ایم فور پر بجانب شمال عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے جبکہ ایم 4عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ موٹر وے ایم فائیو دھند کے باعث روہڑی سے ملتان تک بند ہے، موٹروےایم14کو یارک سے عبد الخیل تک دھند کےباعث بند، جبکہ قومی شاہرہ این فائیو کو گلیانہ موڑ سے ٹی چوک تک بند کردیا گیا ہے۔
The post شدید دھند : موٹروے کے مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33t3So2
No comments