بھارت میں کورونا سے مرنے والوں میں کون شامل تھے؟ پتہ چل گیا
بھارت میں حال میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد ان کی ہے جنہوں نے اب تک کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی تھی
یہ انکشاف جاپانی نیوز ایجنسی نے کیا ہے، بھارت کے ایک طبی ماہر نے این ایچ کو بتایا ہے کہ کورونا کے باعث حال ہی میں ہونیوالی ہلاکتوں میں بڑی تعداد ان افراد کی تھی جنہوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی تھی۔
دہلی میڈیکل کونسل کے سربراہ ڈاکٹر ارون گپتا نے اس حوالے سے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ دارالحکومت میں 9سے 12جنوری کے درمیان کورونا سے ہلاک ہونے والے 97افراد میں سے تقریباْ 70 فیصد غیر ویکسین شدہ افراد تھے۔
ڈاکٹر ارون کے مطابق مرنے والے 97 افراد میں سے صرف 8 افراد مکمل ویکسینیٹڈ جب کہ 19 نے 2میں سے صرف ایک ڈوز لگوائی ہوئی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ نتائج سے ویکسین کی افادیت ظاہر ہوتی ہے اور بظاہر یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ ویکسینز شدید نوعیت کی بیماریوں میں تحفظ فراہم کرتی ہیں۔
ڈاکٹر ارون گپتا نے مزید بتایا کہ مرنے والوں میں زیادہ افراد ضعیف یا پہلے ہی سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔
انہوں نے بتایا کہ نئے وائرس اومی کرون کے باعث اسپتال میں داخل رہنے کا دورانیہ فی الحال ڈیلٹا کی نسبت کم ہے تاہم کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد خاص طور پر ایک بار پھر شہری علاقوں میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
The post بھارت میں کورونا سے مرنے والوں میں کون شامل تھے؟ پتہ چل گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3A0v5dE
No comments