سعودی عرب کا پاکستانی طلبا کو اسکالر شپ دینے کا اعلان
ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے پاکستانی طلبا کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی 25 جامعات میں پاکستانی طلبا اسکالر شپ حاصل کرسکیں گے۔
بلال اکبر نے کہا کہ اسکالر شپ 75 فیصد پاکستان، 25 فیصد سعودیہ میں زیر تعلیم طلبا کے لیے ہوگی، پاکستانی طلبا ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز، پی ایچ ڈی کے اہل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی درآمد پر کام کررہے ہیں، پاکستانی مارکیٹ میں بھی سعودی مصنوعات کو فروغ دے رہے ہیں۔
بلال اکبر نے مزید کہا کہ سعودی تاجر جلد سرمایہ کاری کے لیے پاکستان آئیں گے، کمیونٹی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر سعودی حکومت کے مشکور ہیں۔
The post سعودی عرب کا پاکستانی طلبا کو اسکالر شپ دینے کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3GP3cI7
No comments