Breaking News

لاہور میں رشتے دار دوسالہ بچی کو چھری کے وار سے قتل کردیا

لاہور : بھاٹی گیٹ میں سفاک رشتے دار نے شور مچانے پر دو سالہ بچی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

سفاکیت ور دردندگی کا یہ واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے دو سال کی کمسن بچی کو شور مچانے پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس نے قریبی رشتے دار کے ہاتھوں دو سالہ دعا کے سفاکانہ قتل کا مقدمہ مقتولہ کے نانا کی مدعیت میں درج کرکے ملزم جاوید اشفاق کو موقع سے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سالہ دعا اپنی طلاق یافتہ والدہ کے ساتھ اپنے نانا کے گھر رہائش پذیر تھی جب کہ اوپری منزل پر بچی کا ماموں مقیم تھا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دعا بالائی منزل پر گئی تو ملزم نے اسے ڈانٹنا شروع کردیا، جاوید اشفاق کا شور سن کر اوپر پہنچے تو دیکھا کہ ملزم نے بچی کے گلے پر چھری رکھی ہوئی ہے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے بچی کے گلے پر چھری سے وار کیے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی اور اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی، معصوم بچی کی نعش کو ہسپتال مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

The post لاہور میں رشتے دار دوسالہ بچی کو چھری کے وار سے قتل کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3481dzY

No comments