بلاول کی نوجوانوں کو مبارکباد! ملک بھر میں طلبہ یونین بحال کرنے کا مطالبہ
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سندھ اسمبلی سے طلبہ یونین کی بحال پر نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک بھر میں یونینز کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آج میں بہت فخر محسوس کررہا ہوں کہ سندھ میں طلبہ یونین کو بحال کرکے ہم شہید بھٹو کے وژن اور شہید بے نظیر کے مشن کو مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، آمر ضیاء نے پاکستان کےنوجوانوں سے یہ حق چھینا تھا،اب سندھ نے طلبہ یونینوں کو بحال کردیا ہے،باقی ماندہ پاکستان کو بھی ایسا ہی کرنا چاہئیے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی پر ویڈیو پیغام
میں پورے پاکستان کے نوجوانوں کو سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari pic.twitter.com/QuXn9nWlIS
— PPP (@MediaCellPPP) February 11, 2022
انہوں نے کہا کہ قائد عوام اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک کے نوجوانوں کے لئے جو خواب دیکھا تھا ہمیں اس خواب کی تکمیل کا موقع ملا، میں سندھ پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن، پاکستان اسٹوڈنٹ فیڈریشن سمیت تمام طلبا کی ایسوسی ایشنز جنہوں نے یونین کی بحالی کے لئے محنت کی، سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میں پورے پاکستان کے نوجوانوں کو سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ ملک بھر میں یونینز بحال کر کے طلبہ کو اپنے حقوق کے حصول اور متعلقہ فورمز پر نمائندگی کا موقع ملنا چاہیے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DJOXK4y
No comments