اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے میٹرک کا طالبعلم زخمی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے میٹرک کا طالبعلم زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق واقعہ تھانہ نون کی حدود میں پیش آیا جہاں پولیس کی فائرنگ سے دسویں جماعت کا طالب علم حذیفہ زخمی ہو گیا جسے پمز اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
والد حذیفہ کا کہنا ہے کہ بیٹا ٹیوشن کے بعد دوستوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر گھر آرہا تھا کہ راستے میں 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4 پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر دی، بیٹےکو خود پمز اسپتال منتقل کیا اور اب حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب پولیس اہلکاروں کا مؤقف سامنے آیا ہے ان کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے نظر انداز کردیا جس پر فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث چاروں اہلکاروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rRN1gB
No comments