Breaking News

مونس الٰہی کا ن لیگی آفر سے متعلق اہم انکشاف

ق لیگ کے ہنما مونس الٰہی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں چند روز قبل ن لیگ کے سینئر شخصیت نے پیشکش کی تھی۔

ایک انٹرویو میں مونس الٰہی نے کہا کہ 4پانچ دن پہلےن لیگ کےسینئرشخص نے آفردی کہ اب بھی کچھ نہیں بگڑا لیکن بطور جماعت اور خاندان فیصلہ کیا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

انہوں نے دوٹوک کہا کہ اگر مگر کی بات نہیں بنیادی بات ہے کہ ہم عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں تمام اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کرالیں،شریف برادران الیکشن میں جانےکی پوزیشن میں نہیں۔

ق لیگی رہنما نے کہا کہ سیاست میں آیا تو چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی نے ایک بات کی کہ شریف خاندان پر اعتبار نہیں کرنا مجھےحکومت کےخلاف سازش سے متعلق نہیں پتا وقت آگیا ہے ہم فیصلہ کریں کہ اپنا سوچنا ہے یا پاکستان کا سوچنا ہے۔

مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک، اسدعمر، شاہ محمود نے آخری وقت میں ہمیں وہ حماقت کرنے سے روکا چوہدری شجاعت حسین پہلےدن سےآن بورڈتھے عوام میں نکل کردیکھیں آپ کو علم ہوجائےگا کہ عوام کی آواز کیا ہے علیم خان نے کہا کہ نیب کیسز تھے اور ان کیسز میں مجھے اندر کیا کیسز ہم پر بھی تھےکیسز لڑے اور بری ہوئے بچوں کی طرح رونےکی کیاضرورت ہے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SJ6VEph

No comments