Breaking News

”آج ہم جھوٹ اور غداری کیخلاف حق کی جنگ لڑ رہے ہیں“

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج ہم جھوٹ اور غداری کے خلاف حق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کربلا میں امام حسینؑ، اہل خانہ اور ساتھیوں  نے جانیں قربان کیں، امام حسینؑ کو ایسے دشمن کا سامنا تھا جو تعداد میں کہیں زیادہ تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امام حسینؑ نے لوگوں کو حق و باطل کا فرق میں دکھایا، آج ہم جھوٹ  اور غداری کے خلاف حق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتجاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کو اہم ہدایات جاری کیں۔

اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کل پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب میں چوہدری پرویز الہٰی کو ووٹ کا دیا جانا یقینی بنائیں۔

عمران خان نے کہا کہ رائے شماری سے غیر حاضر رہنے یا جماعتی ہدایات کے خلاف ووٹ ڈالنے والے رکن کو کڑی انضباطی کارروائی کا سامنا ہوگا اور اسے نااہل قرار دیا جائے گا۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CV0wPYT

No comments