دریا اور برساتی نالوں میں بچوں سمیت 8 افراد ڈوب گئے
ملک کے مختلف علاقوں میں دریا اور برساتی نالوں میں بچوں سمیت 8 افراد ڈوب گئے، 5 کی لاشیں نکال لی گئیں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشوں کے بعد دریا اور برساتی نالوں کے بہاؤ میں اضافے اور جمع برساتی پانی میں 5 بچوں سمیت 8 افراد ڈوب گئے ہیں جب کہ ایک بزرگ کو بچا لیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گولڑہ موڑ کے قریب کھڑے پانی میں تین بچے ڈوب گئے جن کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان ہیں، ڈوبنے والوں میں سے دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ ایک کی تلاش کے لیے امدادی آپریشن جاری ہے۔
لوئر دیر میں اوچ ندی میں نہاتے ہوئے 15 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو رضاکاروں نے نکال لیا ہے۔
حافظ آباد میں چاہ چورا کے قریب دریائے چناب میں دو بچے ڈوب گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم رات گئے تک ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا، اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے دریا میں نہا رہے تھے کہ تیز بہاؤ کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جب کہ کیوبی لنک قادر آباد نہر میں بہتے ہوئے عمر رسیدہ شخص کو مقامی افراد نے ڈوبنے سے بچالیا، متاثرہ بزرگ خود سے متعلق کچھ بتانے سے قاصر ہیں۔
کوئٹہ میں کوہ چلتن میں بارش کے پانی میں گر کر 2 افراد جاں بحق، جن کی لاشوں کو نکال کر سول اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق دونوں متوفی کوئٹہ کے رہائشی تھے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iGcpO4d
No comments