Breaking News

حجاج کرام کو آب زم زم ساتھ لے جانے کی اجازت لیکن۔۔۔۔۔۔؟

سعودی عرب میں ایئرپورٹ حکام نے حجاج کرام وطن واپسی پر زم زم کا ایک کین ساتھ لے جانے کی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے کہا کہ حجاج کرام کو وطن واپسی پر آبِ زم زم کا ایک کین ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیکن زم زم کا کین سول ایوی ایشن کے ضوابط کے مطابق ہونا چاہیے۔

زم زم کے کین ایئرپورٹ سے ہی خریدا جائے جو مقررہ سفری شرائط کے حساب سے تیار کیا گیا ہے بصورت دیگر کین لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حجاج کرام زم زم کے کین یا بوتلیں اپنے سامان کے ساتھ نہ رکھیں بلکہ مخصوص پیکنگ کے کین کو کارگو کریں۔

واضح رہے کہ بیرون ممالک حجاج کرام کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ آب زم زم کی بوتلیں ساتھ لائیں تاکہ اہل و عیال سمیت دیگر رشتے داروں کو فراہم کیا جاسکے۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dcqiVH8

No comments