امریکا نے ایران کو مزید پابندیوں میں جکڑ لیا
امریکا نےالبانیہ پر سائبر حملوں کیخلاف ایران پر پابندیاں لگا دیں.
امریکا کی جانب سے ایران کی وزارت انٹیلی جنس اینڈ سیکیورٹی اور اس کے وزیر پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرالبانیہ پرجولائی میں ہونےوالےسائبرحملےمیں ملوث ہیں ایران امریکا اور اتحادیوں کیخلاف دیگر سائبر سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
امریکا نے متنبہ کیا ہے کہ ایران کی بڑھتی ہوئی جارحانہ سائبرسرگرمیاں برداشت نہیں کریں گے۔
یورپی ملک البانیہ نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے سفارتی عملے کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
البانیہ نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں اور سفارت خانے کے عملے کو حکم دیا ہے کہ وہ جلد از جلد ملک چھوڑ دیں۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hcIL21T
No comments