Breaking News

قومی اسمبلی کے 8، پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا میلہ سج گیا، ووٹنگ جاری

کراچی: قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا میلہ سج گیا، ووٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل آج صبح 8 بجے شروع ہو گیا ہے، پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات والے حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 44 لاکھ سے زائد ہے، ان حلقوں میں پی ٹی آئی اور 13 جماعتی حکومتی اتحاد کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

قومی اسمبلی کے مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد کے حلقے شامل ہیں، کراچی میں قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے، ملتان، ننکانہ صاحب میں قومی اسمبلی کی ایک ایک نشست پر پولنگ ہوگی، شیخوپورہ، بہاولنگر، خانیوال میں صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں پر پولنگ جاری ہے۔

قومی اسمبلی کے 8 میں سے 7 حلقوں پر عمران خان خود امیدوار ہیں۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، امن و امان کے قیام کے لیے سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں، پاک فوج کے جوان اور رینجرز اہل کار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکریٹریز، آئی جیز کو مراسلہ بھیج کر ہدایت کی ہے کہ ضمنی الیکشن کا شفاف اور غیر جانب دارانہ انعقاد یقینی بنایا جائے۔

اے این پی تحریک انصاف تصادم

این اے 31 پشاور میں تحریک انصاف کے ایم پی اے کی میونسپل انٹر گرلز کالج آمد پر عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن مشتعل ہو گئے، تلخ کلامی ہوئی، پولیس نے دونوں جماعتوں کے حمایتوں کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kUeZj8t

No comments