لانگ مارچ اکتوبر میں ہی ہوگا، پلاننگ کسی کو نہیں بتا رہا، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے واضح کر دیا کہ حکومت مخالف لانگ مارچ اکتوبر میں ہی ہوگا۔
نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں عمران خان نے بتایا: ’میری ہر چیز ریکارڈ ہوتی ہے، ٹیلی فون وغیرہ سب ریکارڈ ہو رہا ہے۔ کسی بھی وقت لانگ مارچ کی کال دے سکتا ہوں۔ تیاری مکمل ہو جائے تو کال دوں گا۔ حکومت نے الیکشن کا اعلان کر دیا تو پھر کال نہیں دوں گا۔ ان لوگوں کی کوشش ہے کسی طرح ان کے کیسز ختم ہو جائیں اور مجھے نااہل کروا کر الیکشن ہوں۔ ‘
امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق گمراہ کُن بیان پر عمران خان نے کہا: پاکستان امریکا کی جتنی بھی خدمت کر لے وہ اہمیت نہیں دے گا۔ امریکا کے قدموں میں جتنا بھی گریں گے ان کی خارجہ پالیسی پر فرق نہیں پڑے گا۔ امریکا ہمیشہ اپنے مفادات کو دیکھ کر خارجہ پالیسی بناتا ہے۔ ہمیں بھی اپنے مفادات کے تحت خارجہ پالیسی بنانی چاہیے۔‘
اسٹیبلشمنٹ سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے اور اسٹیبلشمنٹ کے 3 سال تک بہترین تعلقات تھے، ہمارا مسئلہ احتساب پر ہوا تھا کیوں کہ نیب کنٹرول میں نہیں تھی، میں نے سمجھایا کہ یہ لوگ 30 سال سے پاکستان کو لوٹتے رہے ہیں ان کا احتساب ہونے دیں، جب تک ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی ترقی نہیں کر سکتے، اب تو وائٹ کالر کرائم کرنے والوں کو لوٹ مار کا لائسنس دے دیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں کہتا تھا ان لوگوں نے لوٹ مار کی ہے انہیں پکڑ کر جیلوں میں ڈالو، شہباز شریف اور بیٹوں نے 16 ارب کی کرپشن کی اور کیس آگے بڑھا ہی نہیں، کبھی بینچ ٹوٹ جاتا تھا تو کبھی کمر درد اور کبھی تاخیری حربے استعمال کیے جاتے تھے۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pf8Qz0i
No comments