’پنجاب داخلے پر رانا ثنااللہ کے وارنٹس گرفتاری پر عمل ہو گا‘
لاہور: مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔
عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ راناثنا کے وارنٹ گرفتاری 19 اکتوبر تک مؤثرہیں امیدہےراناثنااللہ کے پنجاب داخلے پر ان وارنٹس پر عمل درآمد ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو کہیں گے معاملے پر محکمہ اینٹی کرپشن کی معاونت کریں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ اس حوالے سے ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے کے باعث رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف ن لیگ کی لیگل ٹیم نے عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی تاہم سینئر سول جج نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔
درخواست پر ملزم وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کے دستخط نہ ہونے پر سینیئر سول جج نے درخواست کو اعتراض لگا کر واپس کردیا اور کہا کہ وکالت نامے پر رانا ثنا اللہ کے دستخط کراکر جمع کرایا جائے۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jEGMsbf
No comments