بس آتشزدگی سانحے پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
نوری آباد میں بس آتشزدگی سانحے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف جو ان دنوں قازقستان کے سرکاری دورے پر ہیں نے گزشتہ شب کراچی سے اندرون سندھ جانے والی مسافر بس میں ہولناک آتشزدگی اور اس کے نتیجے میں 18 مسافروں کے جاں بحق ہونے کے سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نوری آباد بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھی ہوں، اللہ تعالیٰ حادثے میں جاں بحق افراد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل جب کہ زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے۔
نوری آباد کے قریب سپر ہائی وے پر بس کو آگ لگنے کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھی ہوں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس حادثے میں وفات پا جانے والے لوگوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے، غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی دے۔ آمین
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 12, 2022
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے بھی نوری آباد حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ زخمیوں کے بہتر علاج کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی سے اندرون سندھ جانے والی بس میں نوری آباد کے مقام پر آگ بھڑ اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 18 مسافر جاں بحق جب کہ 28 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: نوری آباد کے قریب بس میں خوفناک آتشزدگی، 18 مسافر جاں بحق
مرنے والوں میں 8 بچے اور 9 خواتین شامل ہیں اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KHxOXjl
No comments