جرمنی نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلیے بہترین ملک قرار دے دیا
جرمن قونصل جنرل روڈیکر لوٹنز نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلیے بہترین ملک ہے، جرمن سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جرمن قونصل جنرل روڈیکر لوٹنز نے کراچی میں جرمنی سے آئے تاجروں کے اعزاز میں عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلیے بہترین ملک ہے اور جرمن سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سندھ میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔
روڈیکر لوٹنز نے مزید کہا کہ پاکستان میں سولر انرجی کی اشد ضرورت ہے، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہی نہیں بلکہ ثقافتی زندگی سے بھرپور شہر بھی ہے۔
اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت نے جرمن سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جرمن سرمایہ کار وفد کے کراچی آنے سے مثبت نتائج نکلیں گے۔
چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا تھا کہ جرمنی یورپ کی سب سے بڑی اکانومی انڈسٹری ہے، جرمن تاجروں کی سندھ میں سرمایہ کاری سے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا، کوشش ہے جرمنی کی ٹیکنالوجی سے ہمارے طالبعلم استفادہ حاصل کریں۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WhltJBn
No comments